اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزيرخارجہ نے اپنی حکومت کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کا الزام مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ قطر، شام میں صرف حکومت مخالفین کی مدد کرتا ہے۔
قطر ایسے عالم میں دہشتگردوں کی حمایت کا دعوی مسترد کررہا ہے کہ ابھی چند مہینے پہلے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قطر کے سفارت خانے سے ملنے والی دستاویز سے ثابت ہوتا ہے کہ دوحہ نے افریقی ممالک سے عراق میں داعش کے لئے تقریبا اٹھارہ سو جنگجوؤں کو مسلح کیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق اس دستاویز میں کہ جس پر مراکش میں قطر کے ڈپٹی امبیسڈرنایف عبداللہ العمادی کے دستخط موجود ہیں، لکھا ہے کہ رضاکار جنگجوؤں نے لیبیاکے الزنتان، بنغازی، الزاویہ اور مصراتہ میں فوجی ٹریننگ کے ساتھ ہی بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی سیکھ لیا ہے۔
.......
/169